چین کے ساتھ آئندہ چار ہفتوں میں تجارتی معاہدہ طے پا جائے گا،صدر ٹرمپ

101

واشنگٹن ۔ 5 اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ بعض اہم تجارتی نکات پر اتفاق رائے ہوگیا ہے اس سلسلہ میں آئندہ چار ہفتوں میں معاہدہ طے پا جائے گا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ سال دسمبر سے مذاکرات جاری تھے جس کا مقصد تجارتی جنگ کا خاتمہ ہے جس سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچ رہاہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ اور چین کے درمیان بعض انتہائی اہم نکات پر اتفاق رائے ہو گیا ہے تاہم ہمیں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حتمی معاہدہ طے پا جانے کی صورت میں وہ چین کے صدر شی جن پھنگ کے ساتھ سربراہ ملاقات کریں گے ۔