چین کے ساتھ تجاری تنازعے میں سمجھوتے کے قریب ہیں، صدر ٹرمپ

108

واشنگٹن ۔ 21 مارچ (اے پی پی) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے تجارتی مذاکرات کے لیے امریکی نمائندے جلد ہی چین جائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے۔ امریکا اور چین دنیا کی دو سب سے بڑی اقتصادی طاقتیں ہیں، جن کے مابین تجارتی تنازعے کو عالمی تجارت کے لیے بہت نقصان دہ سمجھا جاتا ہے۔