چین کے صدر شی جن پنگ نے یوم پاکستان پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تہنیتی خط لکھا

66

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے یوم پاکستان پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تہنیتی خط لکھا ہے۔ جمعرات کو پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کئے گئے خط میں چین کے صدر نے کہا ہے کہ وہ چین پاکستان تعلقات کی بہتری کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک اور عوام کے مفاد میں صدر ڈاکٹر عارف علوی سے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

چین کے وزیراعظم لی کی جیانگ نے بھی یوم پاکستان پر وزیراعظم عمران خان کو تہنیتی خط لکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ نئی اور عظیم ترقی کیلئے چین پاکستان سدا بہار سٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنر شپ کے فروغ کیلئے وزیراعظم عمران خان سے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بھی یوم پاکستان پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو تہنیتی خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی بہترین تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک انتہائی قابل بھروسہ اور آئرن برادر ہیں۔