بندر سری بگاون ۔ 19 نومبر (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پھنگ نے بندرسری بگاون میں برونائی کے سلطان حسن البلقیہ سے ملاقات کی ہے۔سرکاری دورے پر برنائی میں موجود چینی صدر سے بات چیت کی سلطان حسن البلقیہ سے ملاقات میں دونوں رہنماوﺅں نے چین اور برونائی میں باہمی تعلقات کے مثبت رجحان کو سراہتے ہوئے باہمی سٹریٹجک تعاون اور شراکت داری پر مبنی تعلقات کے قیام کا فیصلہ کیا۔صدر شی نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین برونائی کی جانب سے ایک چین کی پالیسی پر ثابت قدمی کی پذیرائی کرتا ہے۔چین برونائی کو اکیسویں صدی کی سمندری شاہراہ ریشم کی تعمیر میں اہم شراکت دار سمجھتا ہے اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کو برونائی کی ترقیاتی حکمت عملی سے منسلک کرنے کا خواہاں ہے۔