چین کے صوبہ گانسو میں 5.7شدت کا زلزلہ، جانی نقصان نہیں ہوا

94

بیجنگ ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کی شیاہی کائونٹی میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ چین کے زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کے جھٹکے اتوار اور پیر کی درمیانی شب 1:56 بجے شیاہی کائونٹی سمیت تیانشوئی اور لنزہو میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز 10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا