چین، ریڈ کراس سوسائٹی کا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے افغانستان کو نقد امداد فراہم کرنے کا فیصلہ

135
چین، ریڈ کراس سوسائٹی کا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے افغانستان کو نقد امداد فراہم کرنے کا فیصلہ

بیجنگ۔9اکتوبر (اے پی پی):چین کی ہلال احمر سوسائٹی نے افغانستان میں زلزلے سے تباہی کے بعدانسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے نقد امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کی ریڈکریسنٹ سوسائٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں بحالی اور ریسکیو کوششوں میں مدد کے لیے افغان ریڈ کریسنٹ کو ہنگامی انسانی امداد کے طور پر 2لاکھ ڈالر نقد امداد فراہم کرے گی۔

افغانستان میں ہفتے کو 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث اموات 2ہزار 445 ہو گئی ہیں۔ افغان صوبے ہرات کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر مولوی موسیٰ اشاری نے بتایا کہ ہرات کا ضلع زندہ جان زلزلےسے سب سے زیادہ متاثر ہونے ہوا جہاں 13دیہات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔