32.7 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںچینی ، آٹا اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیا کو ذخیرہ کرنا...

چینی ، آٹا اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیا کو ذخیرہ کرنا یا سمگلنگ کرنا قطعی طور پر جائز نہیں ہے،دارالافتا پاکستان کا فتوی

- Advertisement -

لاہور۔5ستمبر (اے پی پی):پاکستان علما کونسل نے دارالافتاء پاکستان کے تعاون سے فتوی جاری کیا ہے کہ چینی ، آٹا اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیا کو ذخیرہ کرنا یا سمگلنگ کرنا قطعی طور پر جائز نہیں ہے ،ا یسا کرنے والوں کے خلاف حکومت کو ایکشن لینا چاہیے اور ایسے افراد کو سخت سے سخت سزا دینی چاہیے ،

پاکستان علما کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی ہدایت پر دارالافتا پاکستان و پاکستان علما کونسل کے مفتیان مفتی عمر فاروق، مفتی فلک شیر ،مفتی نسیم الاسلام، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا نعمان حاشر، مولانا ابو بکر صابری ، مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا محمد اسلم صدیقی اور دیگر نے فتوی جاری کیا ہے کہ آٹا ، چینی اور وہ اشیا جو انسانی زندگی کیلئے لازم ہیں ان کی ذخیرہ اندوزی کرنا یا سمگلنگ کرنا قطعی طور پر جائز نہیں ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف حکومت کو سخت سے سخت کاروائی کرنی چاہیے ۔

- Advertisement -

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف رسول اکرمﷺ ۖ کی تعلیمات بہت واضح ہیں اور ایسے لوگوں کیلئے سخت وعید ہے ۔ اس وقت ملک کے اندر چینی کی سمگلنگ اور چینی کی ذخیرہ اندوزی جس طرح کی جا رہی ہے اور ماضی میں آٹے کے حوالے سے یہی عمل جن لوگوں نے کیا ہے ان کو اللہ سے توبہ کرنی چاہیے اور فوری طور پر ضروریات زندگی کی اشیا کو مارکیٹ میں مہیا کرنا چاہیے ۔

پاکستان علما کونسل نے وزیر اعظم ،وزیر داخلہ اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کی جس طرح روز و شب قیمت بڑھ رہی ہے اور دیگر روز مرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں کے اضافہ ہو رہا ہے اس پر فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں اور ایسے عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387106

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں