چینی حکومت کا بیجنگ اور نواحی علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ

77

بیجنگ ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) چین کی حکومت نے دارالحکومت بیجنگ اور اس کے نواحی علاقوں میں سردیوں کے دوران تعمیراتی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کا مقصد اس خطے کو آلودگی سے محفوظ رکھنا ہے۔سرکاری ذرائع ابلاغ نے میونسپل کمیشن آف ہاﺅسنگ اینڈ اربن۔رورل ڈویلپمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ بیجنگ کی انتظامیہ دارالحکومت کے 6 اضلاع اور اس کے نواحی علاقوں میں موسم سرما کے دوران تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی کا ارادہ رکھتی ہے