34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںچینی زخیرہ اندوزوں کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر مشتمل ٹیمیں متحرک،...

چینی زخیرہ اندوزوں کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر مشتمل ٹیمیں متحرک، گودام سیل

- Advertisement -

نوشہرہ ورکاں ۔ 10 ستمبر (اے پی پی):نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے حکم پر چینی زخیرہ اندوزوں کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر مشتمل ٹیمیں متحرک ہو گئیں ہیں اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض موہل کی نگرانی میں مقرر چار پرائس کنٹرول مجسٹریٹس محمد یوسف چوہدری عثمان غنی۔میڈم نخبہ صبغت اللہ وغیرہ نے اطلاع ملنے پر ہمراہ پولیس اور اپنے عملہ کے تتلے عالی۔

کڑیال کلاں ۔ خانمسلمان ۔نوکھر ۔ اور نوشہرہ ورکاں سٹی میں متعدد گوداموں میں زخیرہ کیے گئے 4000 چار ہزار چینی کے بیگ پکڑ لیے اور گوداموں کو سیل کر دیا گیا ہے۔اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر کا کہنا ہے کہ زخیرہ اندوز ہی حقیقت میں گرانفروشی کا سبب بن رہے ہیں

- Advertisement -

اور ایسے افراد کو اس قسم کے دھندے سے روکنے کے لیے ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور مزید کاروائی کا سلسلہ جاری ہے اور زخیرہ اندوزوں کے خفیہ گوداموں کا پتہ لگا کر کنٹرول ریٹ پر چینی کی فراہمی عام شخص تک بھی پہنچنا شروع ہو جائیگی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388696

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں