چینی صدر شی جن پنگ کے نابالغ افراد کے جرائم کے انسداد سمیت کئی قوانین کے اجرا پر دستخط

87
Xi Jinping

بیجنگ ۔27دسمبر (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ نے ؂ کئی حکم ناموں پر دستخط کیے جن میں نا بالغ افراد کے جرائم کے انسداد کا قانون،دریائے یانگسی کے تحفظ کا قانون اور فوجداری قانون میں ترمیم -۱۱ اور دفاعی قانون شا مل ہیں۔ان میں غیربالغ افراد کے جرائم کے انسداد کا قانون یکم جون 2021سے نافذالعمل ہوگا جب کہ دفاعی قانون کا نفاذ یکم جنوری 2021سے ہوگا۔اس کے علاوہ، دریائے یانگسی کے تحفظ کے قانون اور فوجداری قانون میں ترمیم -۱۱ کے دو قوانین کا نفاذ یکم مارچ 2021سے ہوگا۔