بیجنگ ۔11مئی (اے پی پی):چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہےکہ چینی صدر شی جن پنگ نےروس کا گیارہواں کامیاب دورہ کیا ہے ۔ صدر شی نے تقریباً 20 دو طرفہ اور کثیر الجہتی سرگرمیوں میں شرکت کی، جس نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ چین-روس تعلقات مضبوط ہیں، دوسری جنگ عظیم کی فتح کی کامیابیوں کو چیلنج نہیں کیا سکتا اور دنیا کو انصاف کی ضرورت ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے کی سب سے اہم سیاسی کامیابی دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان جدید دور میں چین روس جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لئے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط ہیں ، جس نے اگلے مرحلے میں چین روس تعلقات کی ترقی کے لیے نئی اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کی ہے ۔
وانگ ای نے کہا کہ دنیا کے امن پسند لوگوں کو دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کو یاد رکھنا ہوگا جو لوگوں کے خون اور کئی زندگیوں سے لکھی گئی ہے اور دوسری جنگ عظیم کی فتح کے ثمرات کا دفاع کرتے ہوئے حقیقی کثیرالجہتی کو برقرار رکھنا ہوگا۔