چینی صدر کا انڈونیشیا میں سیلاب سے جانی نقصان پر تعزیتی پیغام

94

بیجنگ ۔ 22 مارچ (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے انڈونیشیا میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر اپنے انڈونیشیائی ہم منصب جوکو ویدودو کے نام تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔ شی جن پنگ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سیلاب میں ہونے والی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ چینی صدر نے توقع ظاہر کی کہ انڈونیشیا کے صدر اور حکومت کی رہنمائی میں بحالی کا کام جلداز جلد مکمل کر لیا جائے گا۔اسی روز چین کے صدر نے شدید طوفان بادو باراں سے ہونے والے نقصانات پر موزمبیق، زمبابوے اور ملاوی کے صدور کے نام الگ الگ تعزیتی پیغامات بھیجے۔ اپنے پیغام میں چینی صدر مملکت نے جانی اور مالی نقصان پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔