بیجنگ۔10اکتوبر (اے پی پی):چین کے 13ویں 5سالہ منصوبے(2016سے(2020کے دوران مجموعی معاشی حجم 700کھرب یوان سے ایک ہزار کھرب تک بڑھا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چین میں طاقتور مقامی منڈی بھی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، طلب و رسد کا نظام بہتر ہورہا ہےاورچینی معیشت اعلیٰ معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق 2016سے سال 2019 تک چین کے مجموعی معاشی حجم کی اوسط سالانہ ترقیاتی شرح 6.7فیصد تک پہنچ گئی، جو عالمی معاشی اوسط سے 3.9فیصد زیادہ ہے۔2019 میں عالمی معیشت میں چینی معیشت کا حصہ32 فیصد سے زیادہ رہا اور چین میں فی کس جی ڈی پی 10،000 ڈالر سے تجاوز کرگئ ہے۔