چینی وزیر اعظم 6 نومبر کو عالمی مالیاتی اداروں کے سربراہان سے ملاقات

73

بیجنگ ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ 6 نومبر کو عالمی مالیاتی اداروں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ، ورلڈ بینک اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات دارالحکومت بیجنگ میں ان اداروں کی چین کے ساتھ ہونے والی سالانہ میٹنگ کے دوران ہو گی۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق لی کی چیانگ تنظیم برائے اقتصادی تعاون و ترقی کے سربراہ کے ساتھ بھی اسی میٹنگ کے حاشیے میں ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں عالمی اقتصادی صورت حال کے علاوہ مختلف ممالک میں کثیرالجہتی تجارتی نظام میں غیر معمولی تحفظ پسندانہ رویے زیر بحث آئیں گے۔