چینی وزیر خارجہ کی کینیڈین ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو

70

بیجنگ ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق کرسٹیا فری لینڈ نے کینیڈا، امریکا اور میکسیکو کے درمیان سہ فریقی معاہدے پر دستخط سے متعلق صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ آزادانہ تجارتی معاہدہ ہے، اس کو دوسرے شراکت داروں کو خارج نہیں کرنا چاہئے۔ اس کے ساتھ ساتھ، اس معاہدے سے دوسرے ممالک کے قانونی حقوق کو نقصانات نہیں پہنچایا جانا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈ اپنے فیصلے کے مطابق دوسرے ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کرے گا۔