چینی کمپنی ” اوپو“ کا 5 جی ٹیکنالوجی ، مصنوعی ذہانت اور سمارٹ مصنوعات کے شعبہ میں 1.43ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

103

اسلام آباد ۔30 نومبر(اے پی پی)چین کی موبائل فون تیار کرنے والی کمپنی ” اوپو“ 5جی ٹیکنالوجی ، مصنوعی ذہانت اور سمارٹ مصنوعات کے شعبہ میں 1.43ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ کمپنی کے بانی اور سی ای او ٹو نی چن نے کہا ہے کہ کمپنی نے آئندہ سال کے دوران ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے تحت رواں سال کے مقابلہ میں آئندہ سال کے بجٹ میں 150فیصد کے اضافہ کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ سال کے دوران 1.43ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور کمپنی پاکستان میں موبائل فونز کی خدمات کی فراہمی کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہے تاکہ تیزی سے ترقی کرتی ہوئی منڈی سے استفادہ کیا جا سکے ۔