23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںچینی کی قیمتوں میں استحکام اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے...

چینی کی قیمتوں میں استحکام اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 08 ستمبر (اے پی پی):شہر میں چینی کی قیمتوں میں استحکام اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب حافظ محمد طارق نے لیویز فورس کے ہمراہ سریاب کسٹم کے ایریا میں ایک گودام پر چھاپہ مارا۔

جہاں سینکڑوں کی تعداد میں چینی کے پارسل برآمد کر کے غیر قانونی طور پر چینی ذخیرہ کرنے پر گودام کو سیل کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ گودام میں چینی ذخیرہ کرنے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ،تمام ضبط شدہ چینی مجاز ڈیلرز کے ذریعے مارکیٹ میں فروخت کی جائے گی۔ اس حوالے سے کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات نے کہا کہ شہر میں چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388196

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں