23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںچینی کی کم از کم ایکس مل قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن...

چینی کی کم از کم ایکس مل قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چینی کی کم از کم ایکس مل قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے منگل کوجاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ اقدام سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، یکم اپریل 2025 سے نافذ العمل ہونے والے اس فیصلے کے تحت سفید کرسٹلائن چینی کی کم از کم قیمت پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ واررپورٹ میں دی گئی قومی اوسط ریٹیل قیمت کی بنیادپر ہوگی جس میں سے 16 روپے منہا کیے جائیں گے۔ یہ قیمت ہر ماہ کی پہلی اور سولہویں تاریخ سے شروع ہونے والے دو ہفتوں کے لیے نافذ ہوگی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579557

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں