24.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچیچن رہنما رمضان قدیروف کا 17 سالہ بیٹا چیچن سکیو رٹی کونسل...

چیچن رہنما رمضان قدیروف کا 17 سالہ بیٹا چیچن سکیو رٹی کونسل کا سیکرٹری مقرر

- Advertisement -

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):روسی چیچن علاقے کے سربراہ اور علاقائی سطح پر صدر ولادیمیر پیوٹن کے اتحادی رمضان قدیروف کے 17 سالہ بیٹے آدم قدیروف کو علاقائی سطح پر کام کرنے والے سکیو رٹی کونسل کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

العربیہ کے مطابق یہ بات روس کی سکیو رٹی کونسل کی طرف سے ایک ٹیلی گرام چینل پر بتائی گئی ہے۔آدم قدیروف کا اب تک یہ چوتھا سرکاری عہدہ ہے۔ وہ 2023 سے مختلف عہدوں پر متمکن ہو چکے ہیں۔

- Advertisement -

اس سے پہلے وہ اپنے والد کے سب سے اہم ذاتی محافظ کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں جن میں فورسز کی یونیورسٹی اورچیچن فوج کی ایک نئی بٹالین شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586865

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں