- Advertisement -
چیچہ وطنی۔ 30 اپریل (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی نرجس خاتون جعفری نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ترجمان کے مطابق خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف وارڈزمیں جاکر صفائی کی صورتحال اور سینیٹری سٹاف کی حاضری کو چیک کیا، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پرویز اختر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے میونسپل کمیٹی کے متعلقہ عملے کوہدایت کی کہ پنجاب حکومت کی صاف ستھرا پنجاب پالیسی کو کامیاب بنایا جائے اور شہر کے کسی بھی علاقہ سے صفائی میں غفلت کی شکایت نہیں ملنی چاہیئے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590185
- Advertisement -