23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیچہ وطنی ،دیہی علاقہ میں مبینہ مہمان کے ہاتھوں میزبان قتل،ملزم فرار

چیچہ وطنی ،دیہی علاقہ میں مبینہ مہمان کے ہاتھوں میزبان قتل،ملزم فرار

- Advertisement -

چیچہ وطنی۔ 18 اپریل (اے پی پی):چیچہ وطنی کے دیہی علاقہ میں مبینہ مہمان نے میزبان کو قتل کردیا اور گھر کے دروازے کو باہر سے تالا لگا کرفرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں13،چودہ ایل میں پیش آیا جہاں مقامی محنت کش مرزا محمدسلیم کی بیوی اپنے میکے گئی ہوئی تھی اور وہ گھر میں اکیلا تھا،اسی اثنا میں ایک نامعلوم شخص مہمان بن کرآیا جس پر میزبان نے اسکی آؤبھگت کی، دونوں نے اکٹھے کھانا کھایا اور کمرے میں ہی سو گئے۔

اسی دوران مبینہ مہمان نے پستول سے فائرنگ کرکے میزبان محمد سلیم کو سوتے میں ہی قتل کردیا اور گھر کے مین گیٹ کو باہر سے تالا لگا کر فرار ہوگیا۔مقتول کی فون کال اٹینڈ نہ ہونے پر رشتہ داروں نے دروازے کا تالا توڑا تو اندر مقتول کی نعش پڑی تھی،پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583929

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں