33.2 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیچہ وطنی ،پاک فوج سے یکجہتی کیلئے تحصیل انتظامیہ کے زیر اہتمام...

چیچہ وطنی ،پاک فوج سے یکجہتی کیلئے تحصیل انتظامیہ کے زیر اہتمام چیچہ وطنی میں ریلی

- Advertisement -

چیچہ وطنی۔ 30 اپریل (اے پی پی):پاک فوج سے یکجہتی کیلئے تحصیل انتظامیہ کے زیر اہتمام چیچہ وطنی میں ریلی نکالی گئی، میونسپل کمیٹی سے آزادی چوک تک نکالی جانیوالی ر یلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری نے کی۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پرویز اختر دیگر افسران ،اہلکاروں اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھی ریلی میں شرکت کی

،شرکا نے جو فلیکس اور بینر اٹھا رکھے تھے ان پر افواج پاکستان کی حمایت میں نعرے درج تھے، شرکا نے پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی بھی کی۔ آزادی چوک میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا بھارت پہلگام واقعہ کے بہانے پاکستان کو ٹارگٹ کرنے کی مذموم کوششوں سے باز رہے،

- Advertisement -

اگر بھارت نے جنگ چھیڑنے کی کوشش کی تو اسے عبرتناک نتائج بھگتنے کیلئے بھی تیار رہنا چاہئیے، مودی سرکار ہوش کے ناخن لے اور پاکستان پر الزام تراشی سے گریز کرے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590175

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں