چیچہ وطنی میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

95
accident

چیچہ وطنی۔ 21 اگست (اے پی پی):چیچہ وطنی میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ مدینہ چوک کے قریب پیش آیا جہاں ایک بے قابو ٹکر نے موٹر سائیکل کو روندڈالا،حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار25سالہ نوجوان ممتاز موقع پر ہی چل بسا،ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس نے ٹرک قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے