چیچہ وطنی پولیس کی گزشتہ 5روز میں کارروائیاں، 20سے زائد پتنگ فروش اور 10سے زائد منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا

69
kite sellers
kite sellers

چیچہ وطنی۔ 31 مارچ (اے پی پی):چیچہ وطنی پولیس نے گزشتہ 5روز میں کارروائی کرکے 20سے زائد پتنگ فروش اور 10سے زائد منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرچیچہ وطنی میں بھی پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور گزشتہ5روز کے دوران20سے زائد پتنگ فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے سینکڑوں پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئی ہیں،

اے ایس پی سرکل شیخ طارق محمود نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ منشیات فروشی کیخلاف شروع کی گئی مہم کے دوران بھی پولیس نے 10سے زائد منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر انکے قبضہ سے3،کلوگرام چرس اور دیسی شراب کی بڑی مقدار برآمد کی ہے،اے ایس پی نے مزید بتایا سماج دشمن عناصر کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلئے پولیس کے گشت کو مزید مؤثر بنایا جارہا ہے۔\