چیچہ وطنی،پٹرولنگ پولیس نے دو ملزمان سے24لٹر دیسی شراب برآمد کرکے انہیں گرفتار کرلیا

22

چیچہ وطنی۔ 03 جولائی (اے پی پی):چیچہ وطنی میں پٹرولنگ پولیس نے دو ملزمان سے24لٹر دیسی شراب برآمد کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق گشت پرمامور پولیس پارٹی نے تھانہ صدر کے علاقے میں دو کارروائیوں کے دوران محمد طاہر سے13لٹر جبکہ مزمل انصاری سے11لٹر دیسی شراب برآمد کرلی ۔

دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے انکے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔