چیچہ وطنی،چار اسلحہ بردار ڈاکوؤں نے کاشتکار کو گولی مار کر23ہزار کی نقدی لوٹ لی،ملزم فرار

103

چیچہ وطنی۔ 09 مئی (اے پی پی):چیچہ وطنی میں چار اسلحہ بردار ڈاکوؤں نے کاشتکار کو گولی مار کر23ہزار کی نقدی لوٹ لی ۔

پولیس کے مطابق مقامی کاشتکارغلام مصطفی اور اسکابھائی انتظار حسین صبح4بجے ٹریکٹر کیلئے ڈیزل لینے 12،گیارہ ایل کے پٹرول پمپ پر گئے تو قریب ہی پہلے سے موجود ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کردی جس سے انتظار حسین شدیدزخمی ہوگیا اور ڈاکواس سے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے،زخمی کاشتکار کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے