- Advertisement -
چیچہ وطنی۔ 17 اپریل (اے پی پی):چیچہ وطنی کے مضافاتی گاؤں کے سکول میں کمسن بچہ سیوریج کے کھلے مین ہول میں گرکرجاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول40،بارہ ایل میں پیش آیا جہاں مقامی رہائشی ساجد کھوکھر کا 5سالہ بیٹا اسامہ کھیل کود کے دوران بغیر ڈھکن کے کھلے مین ہول میں گر گیا،ریسکیوٹیم نے کچھ دیربعد بچے کو باہر نکالا تو وہ دم توڑ چکا تھا،
- Advertisement -
ادھر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ساہیوال نے مین ہول پر ڈھکن کی اطلاع نہ دینے پرسکول کی پرنسپل کو معطل کرکے تحقیقات کاحکم دیدیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583261
- Advertisement -