23.2 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومقومی خبریںڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی 15 اور 16 فروری کو پاکستان...

ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی 15 اور 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) 15 اور 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق رافیل ماریانو گروسی ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی 15 سے 16 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ڈی جی آئی اے ای اے اپنے دو روزہ دورے کے دوران اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے اور جوہری ٹیکنالوجی کے مختلف اداروں کے دورے کریں گے جن میں صحت، زراعت، صنعت اور بجلی کی پیداوار کے شعبے کے ادارے شامل ہیں۔

- Advertisement -

بیان کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور آئی اے ای اے کو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے شعبے میں جاری تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے مواقع تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ پاکستان 1957 سے ایجنسی کا بانی رکن ہے اور آئی اے ای اے کے ساتھ دیرینہ اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کر رہا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=351310

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں