اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) رافیل ماریانو گروسی نے بدھ کو یہاں اٹامک انرجی کینسر ہسپتال(نوری ہسپتال) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کو علاج و معالجہ اور دیگر سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔
انہوں نے ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کے علاج کے لئے جدید لیبارٹری "سائبر نائیف” کا بھی افتتاح کیا۔ ڈی جی آئی اے ای اے پاکستان کے دو روزہ دورے کے دوران اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے اور جوہری ٹیکنالوجی کے کئی دیگر اداروں کا بھی دورہ کریں گے جن میں صحت، زراعت، صنعت اور بجلی کی پیداوار کے شعبے کے ادارے شامل ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان 1957 سے بین الاقوامی توانائی ایجنسی کا بانی رکن ہے اور وہ آئی اے ای اے کے ساتھ دیرینہ اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کررہا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=351444