32.1 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومزرعی خبریںڈائریکٹر زراعت توسیع محمد جمیل غوری کی زیر صدارت ضلع بہاولپور کی...

ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد جمیل غوری کی زیر صدارت ضلع بہاولپور کی فیلڈ فارمیشن کا اجلاس، کپاس کی اگیتی کاشت کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا گیا

- Advertisement -

بہاولپور۔ 15 جنوری (اے پی پی):ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد جمیل غوری کی زیر صدارت ضلع بہاولپور کی فیلڈ فارمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کپاس کی اگیتی کاشت کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اس مو قع پر ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد جمیل غوری نے کہا کہ پیداوار میں اضافہ اور اخراجات میں کمی کے باعث کپاس کی اگیتی کاشت کا رجحان بڑھ رہا ہے اورامسال ڈیڑھ لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی اگیتی کاشت کی جائے گی جس میں سے25ہزار ایکڑ رقبہ پر31مارچ جبکہ 15اپریل تک 1لاکھ25ہزار ایکر رقبہ پر کپاس کی اگیتی کاشت مکمل کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ فیلڈ اسسٹنٹس سمیت تمام عملہ پوری دلجمعی اور دلچسپی سے کام کرے تاکہ پیدواری اہداف کا حصول ممکن بنایاجاسکے۔

انہوں نے کہا کہ بہاولپور ڈویژن میں 2561دیہات میں 85ٹیموں کے ساتھ پہلے مرحلہ میں گلابی سنڈی کی آف سیزن مینجمنٹ اور اگیتی کاشت کے لئے بھرپور مہم چلائی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں کپاس کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی بارے بھی آگاہی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹنل اور کھلے رقبوں پر سبزیاں کاشت کرنے والے کاشتکاروں کو کپاس کی اگیتی کاشت بارے قائل کیا جائے گااور اس سلسلہ میں آگاہی مہم کے دوران میگا فارمر ز اجتماع،نمبردارکنونشنز کے انعقاد سمیت تمام دیگر سٹیک ہولڈرز کو بھی آن بورڈ لیا جائے گا۔ڈائریکٹر زراعت توسیع نے ہدایت کی کہ مارکیٹوں میں معیاری زرعی مداخل کی بروقت اور مقررکردہ قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے مانیٹرنگ کا عمل مزید سخت کیا جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزیدکہا کہ اگیتی کاشت کے لئے ٹرپل جین اقسام کی کاشت کو ترجیح دی جائے کیونکہ کپاس کی اگیتی کاشت، فصل پر آنے والے چیلنجز کا مقابلہ نسبتاً بہتر طور پر کرتی ہے،اس پر رس چوسنے والے کیڑوں کی وجہ سے نسبتاً کم نقصان ہوتا ہے اور درجہ حرارت میں اضافے کے اثرات نسبتاً کم ہوتے ہیں لہٰذاکپاس کی اگیتی کاشت کے لئے منظورشدہ ٹرپل جین اقسام کی سفارش بارے کاشتکاروں کو آگاہی دیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکارکپاس کا بیج مستند ڈیلرزسے خریدیں اور بیج خریدتے وقت اس بات کی ضرور تسلی کریں کہ بیج فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کا تصدیق شدہ ہو اور خالص ٹرپل جین قسم کا ہی ہو۔

اجلاس میں ڈپٹی دائریکٹر زراعت توسیع بہاولپور حافظ محمد شفیق نے اگیتی کاشت کے حوالے سے کاٹن ایکشن پلان بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں ضلع بہاولپور کے تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹرز،زراعت آفیسرزاورکاٹن انسپکٹرز نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=546657

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں