24.9 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈائریکٹر ہیلتھ سروسز پشاور کا محکمہ صحت کے ملازمین کا دفتری اوقات...

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز پشاور کا محکمہ صحت کے ملازمین کا دفتری اوقات کار کی پابندی نہ کرنے پر نوٹس

- Advertisement -

پشاور۔ 06 مئی (اے پی پی):ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز پشاور نے محکمہ صحت کے ملازمین کا دفتری اوقات کار کی پابندی نہ کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے تمام ریجنل ڈائریکٹوریٹ کو مراسلہ بھیج دیا ۔جاری مراسلہ کے مطابق محکمہ صحت کے ملازمین کا دفتری اوقات کار کی پابندی نہ کرنا معمول بن گیا ہے، بائیو میٹرک حاضری کے ریکارڈ کے مطابق ملازمین کا دفتر دیر سے آنا اور وقت سے قبل نکلنا مہینوں سے جاری ہے۔

مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ریجنل ڈائریکٹوریٹس کو ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کے ذریعے ملازمین کے بائیو میٹرک حاضری کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہےاور تمام ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کے ذریعے ملازمین کی 10 دنوں کی بائیومیٹرک حاضری ریکارڈ کا جائزہ بھی لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کی جانب سے تمام ریجنل ڈائریکٹوریٹ کو بھیجے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مہینے میں ڈیوٹی کے اوقات کار میں مجموعی طور پر 6 سے 8 گھنٹے کی کمی پر ایک مکمل دن کی چھٹی کاٹی جائے جبکہ دو مرتبہ دیر سے آنا یا وقت سے پہلے جانا ایک چھٹی کے برابر سمجھا جائے گا۔

- Advertisement -

مراسلہ میں مزید قوائد و ضوابط بھی بتائے گئے ہیں کہ اگر ملازم کی مقررہ چھٹیاں ختم ہوگئی ہیں ہو تو غیر حاضری کو بغیر تنخواہ چھٹی تصور کیا جائے گا، ریجنل ہیلتھ ڈائریکٹوریٹس ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کریں۔مراسلہ کے مطابق ڈیوٹی اوقات کار میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں جائے گی اور ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کی جائےگی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593495

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں