ڈاکو ؤں نے راہگیروں سے 3 موٹرسائیکلیں ،3 قیمتی موبائل فون،نقدی و دیگر سامان چھین لیا

106
Bandits
Bandits

اوکاڑہ۔ 19 فروری (اے پی پی):اوکاڑہ میں مبینہ ڈکیتی کی 4 وارداتیں ہوئی ہیں ، ڈاکو راہگیروں سے 3 موٹرسائیکلیں ،3 قیمتی موبائل فون،نقدی و دیگر سامان چھین کر لے گئے۔تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود میں ایک موٹر سائیکل سوار محمد زمان اپنی دوکان بند کر کے گھر جا رہا تھا کہ جبوکہ روڈ پر دو نامعلوم ڈاکو اس سے اسلحہ کے زور پر مبینہ طور پر موٹر سائیکل۔ ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے –

دوسری واردات میں اوکاڑہ بائی پاس پر تین نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر محمد اکرم نامی شخص سے مبینہ طور پر موٹر سائیکل۔موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔تیسری واردات ستگھرہ موڑ فیصل آباد روڈ پرہوئی جہاں موٹر سائیکل سوار وقاص علی سے 4 نامعلوم ڈاکومبینہ طور پر ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔

چوتھی واردات 47 ٹو ایل میں عاطف جنرل سٹور میں 4 نامعلوم ڈاکو داخل ہو گئے۔ اسلحہ کے زور پر یرغمال بناتے ہوئے مبینہ طور پر 70 ہزار روپے نقدی اور ایک لاکھ 30 ہزار مالیت کا متفرق سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے۔