ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ایمر جنسی کیش پروگرام میں ویب پورٹل کے ذریعے اپنی اہلیت کی تصدیق کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی کے لیے معلوماتی ویڈیو جاری کر دی

634
احساس 8171سکیم کا آغاز، احساس کفالت کے تحت ادائیگیاں شروع کردی ہیں، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر
احساس 8171سکیم کا آغاز، احساس کفالت کے تحت ادائیگیاں شروع کردی ہیں، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ایمر جنسی کیش پروگرام میں ویب پورٹل کے ذریعے اپنی اہلیت کی تصدیق کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی کے لیے معلوماتی ویڈیو جاری کی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے درخواست گزاروں کی سہولت کے لیے احساس نے ”نو یور اسٹیٹس ویب پورٹل،(Know Your Status Web Portal)” متعارف کروا دیا ہے۔اس پورٹل کی مدد سے وہ افراد جو 8171 پر امدادی رقم کے لیے اندراج کروا چکے ہیں وہ پورٹل پر اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کر کے اپنی اہلیت معلوم کر سکتے ہیں۔ احسا س ایمرجنسی کیش پروگرام کے لیے دی گئی درخواستوں کی اہلیت کا تعین مربوط قواعد و ضوابط اور ڈیٹا اینالیٹکس پر قائم نظام کے تحت کیا جا چکا ہے۔ وہ تمام درخواست گزار جو 8171 ایس ایم ایس سروس کے ذریعے اس پروگرام میں شامل ہوئے تھے اپنی درخواستوں کی اہلیت اس پورٹل کی مدد سے باآسانی معلوم کر سکتے ہیں۔ اگر وہ اہل ہوں تو اپنے قریبی احساس ادائیگی مرکز جا کر 12,000 روپے کی احساس امدادی رقم وصول کر سکتے ہیں۔ عوام کی سہولت کے لیے نادرا کے تعاون سے تشکیل دیا گیاhttps://ehsaas.nadra.gov.pk/ehsaasTracking یہ پورٹل درج ذیل لنک پر ملاحظ کیا جا سکتا ہے، احساس ایمرجنسی کیش صارفین کی آسانی کے لیے احساس ادائیگی مراکز کی مکمل فہرست بمعہ ایڈریسز احساس کی درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔https://www.pass.gov.pk/Document/Downloads/Consolidate_list_of_Campsites_July
احساس کے نامزد کردہ بینکوں کی برانچوں کی مکمل فہرست بھی احساس کی ویب سائٹ پر درج ذیل لنک پر موجود ہے۔ https://www.pass.gov.pk/Document/Downloads/List_of_Bank_Branches.pdf
saa/jav/mrb/aza 1359