ڈاکٹر جمال ناصر کا انجمن فیض الاسلام راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری راجا فتح خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

234
نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر کی زیر صدارت راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کمیٹی کا 15 واں اجلاس
نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر کی زیر صدارت راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کمیٹی کا 15 واں اجلاس

راولپنڈی۔26اگست (اے پی پی):نگراں وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے انجمن فیض الاسلام راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری راجا فتح خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، راجا فتح خان گذشتہ 50 سال سے زائد عرصہ سے انجمن فیض الاسلام کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوتے چلے آرہے تھے،

نگران صوبائی وزیر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ انجمن فیض الاسلام کے یتیم اور بے سہارا بچے شفیق باپ جیسے سرپرست سے محروم ہو گئے، یتیم اور بے سہارا بچوں کی پرورش اور تعلیم و تربیت میں راجا فتح خان کی خدمات تادیر یاد رہیں گی۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔