ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

91
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کہا ہے۔

منگل کو ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے تعزیت کے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور والدہ کی مغفرت فرمائے ۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔