- Advertisement -
اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):نگران وزیرخزانہ ، محصولات واقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر سے جنوبی ایشیا کے لئے عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے ملاقات کی۔ مارٹن ریزر نے بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نگران وزیرخزانہ سے ملاقات میں پاکستان کے اقتصادی پیش منظر، ٹیکس ریونیو میں اضافہ ، برآمدات کے فروغ ، سرمایہ کاری کے مواقع اور سرکاری کاروباری اداروں میں اصلاحات کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414947
- Advertisement -