ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا ایف جی کالج کے تعمیراتی کام پر اظہار اطمینان

91

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایف جی کالج آف ہوم اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز F-11/1 اسلام آباد کے تعمیراتی کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پیر کو ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایف جی کالج آف ہوم اکنامکس کا دورہ کیا اور کالج کے تعمیری کام کا جائزہ لیا۔ وزیر مملکت نے کالج کی تعمیر کیلئے قائم سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔