ڈاکٹر طلال ابو غزالی کی وزیر مملکت انوشہ رحمان سے ملاقات

138
APP35-19 ISLAMABAD: October 19 - Dr. Talal Abu Ghazaleh, Chairman, Talal Abu Ghazaleh Organization (TAG Org) called on Minister of State for IT & Telecom Mrs. Anusha Rehman in her office. APP

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی)اردن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے چیئرمین "طلال ابو غزالی آرگنائیزیشن "ڈاکٹر طلال ابو غزالی کی قیادت میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمٰن سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز سے متعلقہ باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی سیکریٹری آئی ٹی رضوان بشیر خان اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعلیٰ عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر مملکت نے انکی دعوت پر پاکستان آنے پر معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔ وفد اراکین نے عرب اور دیگر مسلم دنیا میں آئی سی ٹی کے حوالے سے طلال ابو غزالی آرگنائیزیشن کے منصوبوں خصوصاٰ خواتین اور لڑکیوں کی تکنیکی تربیت سے متعلقہ منصوبہ جات سے وزیر مملکت کو آگاہ کیا۔