اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہےکہ ڈاکٹر عبد القدیر وطن عزیز کا عظیم سرمایہ تھے۔ڈاکٹر عبد القدیر خان کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی،ڈاکٹر عبد القدیر نے پاکستان ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کی خدمت کی۔
اتوار کو اپنے بیان میں مشعال ملک نے ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان ایک مثالی انسان تھے،ڈاکٹر عبد القدیر خان نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اور پاکستان کا دفاع مضبوط کیا۔
مشعال ملک نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کے اہل خانہ کو دلی تعزیت پیش کرتے ہیں،ڈاکٹر عبد القدیر خان قومی ہیرو ہیں،آج پاکستان ایک عظیم شخصیت اور قومی ہیرو سے محروم ہو گیا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ پاکستانی قوم عظیم قومی ہیرو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گئی،خدا وند کریم ڈاکٹر عبد القدیر کے اہل خانہ اور سوگواروں کو صبر عطا فرمائے۔