ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا،پاکستانی قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے احسان کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور

76

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے پاکستان کے عظیم سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے دکھ ورنج کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا،پاکستانی قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے احسان کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی،ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو اپنے دشمنوں کے سامنے خودداری کا ساتھ کھڑا کیا ،

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی لازوال خدمات کی بدولت آج دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،اللہ رب العزت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔