سیالکوٹ ،25 دسمبر (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کھروٹہ سیداں چرچ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے مسیحی برادری پاکستان کا اہم ترین قابل احترام حصہ ہیں ،مسیحی برادران بہت محب وطن اور پاکستانی کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں ،کہا آج ہم اپنے مسیحی بہن بھائیوں کے ساتھ ملکر کرکرسمس عید منا رہے ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم کرسمس عید کے ساتھ ساتھ قائد اعظم محمد علی جنا ح جنہوں نے ظلمت، جہالت کا شکار برصغیر کے عوام کو ایک ایسا تحفہ دیا جو اقوام عالم میں سبز ہلالی پرچم والا پاکستان ہے،اورآج ان کا بھی یوم پیدائش ہے،آج ہم بانی پاکستان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اپ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کرتے ہیں
کہ آپ ہمارے بازو ہیں اور آپ ہماری طاقت ہیں ،ہمارے قومی پرچم پر جو سبزحصہ ہے جو مسلمانوں کی نمائندگی کرتا ہے اور سفید حصہ اس ملک میں آپ کی شناخت حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کے وجود کے بغیر آپ کے شناخت کو تسلیم کیے بغیر وہ جھنڈا مکمل نہیں ہوتا ،آج کی نسل پاکستان کی تعمیر و ترقی کی ضامن ہے ، ہم نے نفرتوں کو کم کر کے اپنے علاقے میں محبت کو پروموٹ کرنا ہے، رواداری کو آگے لانا اور منتقل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب بہن بھائی ایک فیملی کی طرح ہیں ،ہمیں اس سوچ کو مضبوط کرتا ہے کہ ہم ایک ہیں اور اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ۔