اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے پاکستان کی معروف سائیکلسٹ صبیحہ زاہد کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں جاری کیئے گئے اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ صبیحہ زاہد قومی اثاثہ تھی جن کے جانے سے ایک خلاءپیدا ہو گیا ہے۔انھوں نے صبیحہ زاہد کی موت کو قومی نقصان قرار دیا اور ان کے لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی۔