سرینگر ۔ 05 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںحریت رہنماﺅں نے ضلع بارہمولہ کے علاقے امرگڑھ سوپور میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں اظہرالدین عرف غازی عمر اور سجاد احمد عرف بابر کوشاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حر یت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ شہداءکی قربانیاں تحریک آزادی کا انمول اثاثہ ہیں۔