ڈاکٹر نے نواز شریف کو پہلے یہ کہا کہ صبح، دوپہر،شام تین وقت سلفییاں لینی ہیں،اب یہ ہدایت دی کہ ویڈیو لنک آزمائیں افاقہ ہوگا، سنیٹر فیصل جاوید

120

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے چئیرمین سنیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ لگتا ہے ڈاکٹر نے نواز شریف کو پہلے یہ کہا کہ صبح، دوپہر،شام تین وقت سلفییاں لینی ہیں،اب یہ ہدایت دی کہ ویڈیو لنک آزمائیں افاقہ ہوگا۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں نواز شریف کا نام لکھے بغیر انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یہ بھی کہہ دے کہ اب آپ بالکل ٹھیک ہیں پاکستان جاکر ہی اے پی سی کرلیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ سب کو صحت مند رکھے،ویسے جاتے وقت ہی صحت ٹھیک ہوگئی تھی وہاں ہی سے واپس آجانا چاہیے تھا۔