ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی کتاب”کملی محمد دی“ نے پنجاب بھر میں دوسرا انعام حاصل کیا

266
قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کا اجلاس

سرگودھا۔14ستمبر (اے پی پی):پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج،آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام منعقدہ مقابلہ کتب2023ء میں معروف ماہر تعلیم اور مصنف پروفیسر (ر)میجرڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی کتاب”کملی محمد دی“ نے پنجاب بھر میں دوسرا انعام حاصل کیاجس پر (PILAC)کی جانب سے ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کو75ہزارانعام اور سرٹیفکیٹ سے نوازاگیا۔

ڈائریکٹر جنرل (PILAC)بینش فاطمہ ساہی،ڈاکٹرخاقان حیدر غازی اور دیگرسیاسی و سماجی حلقوں نے انعام حاصل کرنے پرڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کو مبارک باددی۔

یہ کتاب 26 جون2022ء کو منظر عام پر آئی تھی۔ لاہور میں منعقدہ تقریب میں ڈاکٹر ہارون الرشید کے فرزند مامون الرشید نے انعام اور سرٹیفکیٹ وصول کیا۔