اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت کے زیر اہتمام جاری ڈبلیو ایچ او نو سموکنگ ویمن فٹ بال ٹورنامنٹ میں ینگ رائرنگ سٹار کلب راولپنڈی کی کامیابی جبکہ اسلام آباد اور پوپو اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ ایچ ایٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے۔ گذشتہ روز پہلے میچ میں ینگ رائرنگ سٹار کلب راولپنڈی نے ینگ رائرنگ سٹار یوتھ کلب راولپنڈی کو 2-1 گول سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے حاجرہ اور اسماراء نے ایک ایک گول کیا جبکہ ینگ رائرنگ سٹاریوتھ کی طرف سے واحد گول میرال نے کیا۔ دوسرا میچ اسلام آباد اور پوپو این ایف اکیڈمی کے درمیان 1-1 گول سے برابر رہا۔ پہلے ہاف کے 11 ویں منٹ میں اسلام آباد کی جانب سے ایمان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی اور دوسر ے ہاف کے 20 ویں منٹ میں پوپو اکیڈمی کی جانب سے مریم نے گول کرکے میچ 1-1 گول سے برابر کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔