8.8 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمرکیس کی سماعت کل بروز منگل تک ملتوی

ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمرکیس کی سماعت کل بروز منگل تک ملتوی

- Advertisement -

لاہور۔3مارچ (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ میں پھنسانے اور اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت کل بروز منگل تک ملتوی کرتے ہوئے دیگر گواہان کو شہادت کے لیے طلب کر لیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔ سوموار کو سماعت پر عدالتی حکم پر مرکزی ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔مدعی خلیل الرحمان قمر کے دوست عبد الحفیظ بطور گواہ عدالت میں پیش ہوئے، جن کے بیان پر جرح مکمل کر لی گئی۔ عدالت نے مزید سماعت منگل تک ملتوی کرتے ہوئے دیگر گواہان کو شہادت کے لیے طلب کر لیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568179

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں