ڈرگ فری پنجاب وژن کے تحت منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن،خاتون سمیت سات ملزمان گرفتار،ایک ملزم کو 9 سال قید کی سزا

8
ڈرگ فری پنجاب وژن کے تحت منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن،خاتون سمیت سات ملزمان گرفتار،ایک ملزم کو 9 سال قید کی سزا

راولپنڈی۔13جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ مریم نواز کے احکامات پر ڈرگ فری پنجاب وژن کے تحت سی پی او سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خاتون سمیت سات ملزمان گرفتار کرکے ساڑھے 11 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی ۔

پولیس ترجمان کے مطابق راولپنڈی کے مختلف تھانوں پیر ود ہائی ،وارث خان ،نصیرآباد،چکلالہ کے علاقوں میں کارروائی کر کے سات ملزمان گرفتار کئے گئے اور ان سےساڑھے 11 کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی ۔

دریں اثناء راولپنڈی کی مقامی عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم عمران حسین کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔ ملزم سے 1600 گرام چرس برآمد ہونے پر گوجرخان پولیس نے مئی 2024 میں گرفتار کیا تھا۔