ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد کی زیرصدارت ریسکیو 1122 کی ماہانہ اجلاس کا انعقاد

194
Rescue 1122
Rescue 1122

ایبٹ آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد عارف خٹک کی زیرصدارت ریسکیو 1122 کی ماہانہ اجلاس ضلعی آفس میں منعقد ہوا۔

ترجمان ریسکیو1122 ایبٹ آباد کے مطابق اجلاس میں ایمرجنسی آفیسر فہد علی مسعود، ایڈمن سپرنٹنڈنٹ عامر بشر، ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹر، سٹیشن ہاؤس انچارج اور کنٹرول روم انچارج نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ریسکیو1122 کی جانب سے جاری کردہ ایمرجنسی ریسکیو پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ایبٹ آباد عارف خٹک نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام افسران اور سٹیشن ہاؤس انچارج اپنے متعلقہ سٹیشنز پر ڈیوٹی احسن طریقے سے سرنجام دیں۔ ریسکیو 1122 عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے۔