31.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظفرگڑھ نے ریسکیو 1122 کی نے ماہ اگست کے...

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظفرگڑھ نے ریسکیو 1122 کی نے ماہ اگست کے حادثات کے بارے میں رپورٹ جاری کر دی

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 03 ستمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظفرگڑہ ڈاکٹر حسین میاں نے گزشتہ ماہ (اگست 2023) میں پیش آنیوالے حادثات کے بارے رپورٹ جاری کر دی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑہ میں 30314 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 4957 حقیقی ایمرجنسی کالز جبکہ 20665 ڈسٹربنگ کالز تھیں،ریسکیو 1122 مظفرگڑہ نے اپنے اوسط رسپانس ٹائیم کو برقرار رکھتے ہوئے 4957 ایمرجنسز پر رسپانس کیا جن میں سے 696 روڈ ٹریفک حادثات، 3640 میڈیکل ایمرجنسیز، 10 فائر ایمرجنسز، 68 کرائم، 01 ڈوبنے کی ایمرجنسیز اور 542 دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں،

ریسکیو 1122 نے ان تمام ایمرجنسیز پر رسپانس کرتے ہوئے 4910 افراد کو ریسکیو کیا,جن میں 1781 افراد کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی اور 3058 افراد کو فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 59 افراد موقع پر ہی جا ں بحق ہوئے،انہوں نے فلڈ ریلیف آپریشن کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر ریسکیو 1122 کی جانب سے دریا ستلج میں حالیہ سیلابی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ہیڈ پنجند کے اطراف بیٹ کندرالا، ڈمر والا اور نلکا اڈا کے مقامات پر 24/7 کی بنیاد پر واٹر سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمز کو مامور کیا گیا ہے تاکہ اگر کوئی سیلابی صورتحال درپیش ہوتی ہے تو بروقت رسپانس کو ممکن بنایا جا سکے

- Advertisement -

، اور اسکے ساتھ ساتھ ریسکیو مظفرگڑہ کی جانب سے 07 ایمرجنسی رسپانس ٹیمز نے دریائے ستلج میں شدید سیلابی صورتحال کے سبب ضلع بہاولنگر اور ضلع وہاڑی میں جاری فلڈ ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور اب تک 2451 افراد کو انکے مال و مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔انہوں نے آوارہ کتوں کے کاٹنے کی ایمرجنسیز میں ہونیوالے اضافہ پر نہایت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح کی ایمرجنسیز کا شکار ہونیوالوں میں زیادہ تعداد کم عمر بچے اور خواتین ہیں،

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے اس صورتحال پر نہایت سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو آوارہ کتوں کی فوری تلفی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اور مظفرگڑہ کی عوام کو مستقبل میں ایسی صورتحال پیش نہ آنے کی یقین دھانی بھی کروائی گئی ہے۔انہوں نے عوام سے درخواست کرتے ہوے کہا کہ ریسکیو 1122 جان بچانے والا ادارہ ہے جو بلا تفریق و بلا تاخیر لوگوں کو ایمرجنسی سہولت میسر کرتا ہے لہزا زمہ دار شہری کا ثبوت دیتے ہوئے ریسکیو ایمبولینسز کو فوری راستہ دیں تاکہ بر وقت جائے حادثہ پر پہنچ کر ضرورت مند لوگوں کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=385930

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں